العصر سکول سسٹم بڑاگواہ میں محفل میلادالنبیﷺ کا انعقاد
طلبإ وطالبات نے نعتیں اورجشن عیدمیلادالنبیﷺ کےحوالےسے تقریر پیش کی۔مرحبامرحبا کے نعرے بھی لگاۓ گٸے
ڈومیلی:(محمدنبیل حسن (انفوپوائنٹ))العصر سکول سسٹم بڑاگواہ میں محفل میلادالنبیﷺ کا انعقاد
طلبإ وطالبات نے نعتیں اورجشن عیدمیلادالنبیﷺ کےحوالےسے تقریر پیش کی۔مرحبامرحبا کے نعرے بھی لگاۓ گٸے.تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں العصر سکول سسٹم امین کیمپس میں جشن عیدمیلاد النبیﷺکے سلسلہ میں محفل میلاد النبیﷺکا انعقادکیاگیا۔جس کاآغاز ابراہیم ناصر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔خوبصورت اور سوریلی آواز کے حامل ساتویں جماعت کے طالبعلم علی ارتضی نے نعتیں پیش کی۔اسکے علاوہ دیگربچوں نے بھی نعتیں پیش کی۔جشن میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے بچوں نے تقریریں بھی پیش کی مرحبامرحباکے نعروں سے صداٸیں بلند ہوتی رہی۔واصف کیانی عثمان طارق۔عبدالصمد،طیبہ فیصل،زارا،امامہ کیانی سمیت دیگر طلبإ و طالبات نے حضرت محمدﷺ کی اچھی باتیں بچوں میں بتاٸی۔بچوں کے علاوہ ٹیچرز نے بھی نعتیں پڑھی۔پرنسپل عمرانہ کوثر نے حضرت محمدﷺزندگی پر مختصر خطاب کیا۔محفل کے اختتام پر ملک کی قومی اور سلامتی کیلیے خصوصی دعاکی گٸی۔