دی فاسٹ سکول اینڈ کالج بڑاگواہ میں شاندار رزلٹ کے موقع پر تقسیم انعامات کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد

دی فاسٹ سکول اینڈ کالج بڑاگواہ میں شاندار رزلٹ کے موقع پر تقسیم  انعامات کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد

The Fast School and College Baragowah hosts prestigious awards ceremony for outstanding results



نویں اور گیارہویں جماعت میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیےگیے بچیوں نے ٹیبلو بھی پیش کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی سفیر حمزہ طاہر صاحب اور نبیل احمد صاحب تھے

ڈومیلی:(محمدنبیل حسن+ساجدیاسین)دی فاسٹ سکول اینڈ کالج میں انعامات تقسیم کرنے کے سلسلہ پر تقریب کا انعقاد .کامیاب طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیےگیے بچیوں نے ٹیبلو بھی پیش کیا۔سفیر حمزہ طاہر صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں دی فاسٹ سکول اینڈ کالج میں نویں اور گیارہویں جماعت کے رزلٹ کے بعد کامیاب طلبإ و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت پاک سے کیاگیا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی سفیر حمزہ طاہر لیکچرار گورنمنٹ کالج دینہ تھے۔انکے علاوہ محمدنبیل پرنسپل احسن پبلک سکول پدھری اور راجہ ناصر کیانی سمیت بچوں کے والدین نے بھی خصوصی شرکت کی۔کامیاب طلبإ و طالبات میں مہمانوں نے اپنے دستے مبارک  سے انعامات تقسیم کٸے۔فرسٹ اٸیرکلاس میں ثنإ فاطمہ نے486نمبرلےکرپہلی پوزیشن حاصل کی۔نویں جماعت سے محمدطلحہ محمود نے482نمبرسے پہلی جبکہ حسن عرفان 480کیساتھ دوسری اور خلیل احمد نے462 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔۔ملی نغمےاور تقریر بھی طالبات نے پیش کی۔لڑکیوں کو تعلیم سے کیوں روکا جاتاہے؟  قراةالعین نے پنچاٸیت میں چوہدری کےرول پر  ایک ٹیبلو بھی پیش کیا۔تقریب سےمہمان خصوصی سفیرحمزہ طاہر نے خطاب میں کہاجب بچوں پر اساتذہ محنت کریں  تو پھر ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے۔اسی طرح ان بچوں نے بھی اپنے اساتذہ کی محنت کو راٸیگاں نہیں جانے دیا۔محمدجنید ظہور کیانی بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرکے اپنے دوردراز علاقے بڑاگواہ میں اعلی تعلیم دے رہے ہیں جو کہ انکی اپنی علاقے سے محبت اور خدمت کی عکاسی ہے۔آج کل کے دور میں ہر کوٸی چاہتاہے شہر میں بڑا کاروبار ہواور بیٹھ کرپیسے کمائے لیکن جنید صاحب نے اس کے بر عکس اپنے علاقے کی فلاح و بہبود کو ہی مقدم سمجھا۔میں انکو انکی خدمات پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور تمام بچوں اور اساتذہ کوشاندار رزلٹ پر مبارکبادپیش کرتاہوں۔محمد نبیل  (پدھری )نے محمدجنید ظہور کیانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پسماندہ علاقے میں لڑکیوں اور لڑکوں کیلیے اعلی تعلیم کا انتظام کرنا کسی نعمت سے کم نہیں۔اس سے پہلے تمام بچے بچیاں دینہ جہلم تعلیم حاصل کرنے جاتے تھے یا میٹرک کے بعد گھروں میں ہی کام کاج میں لگ جاتے تھے تا ہم اب اس علاقے کا درینہ مسئلہ الحمد للہ حل ہو چکا ہے۔ڈاٸریکٹر دی فاسٹ سکول محمد جنید ظہورکیانی نے خطاب کرتے ہوٸے کہا میں تمام والدین،اور مہمانوں کا شکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کراس تقریب میں شرکت کی۔طلبإ و طالبات نے اچھا رزلٹ پیش کیاہے جس سے بچوں نے علاقے کااور والدین کا نام روشن کیا۔ دی فاسٹ سکول اینڈ کالج علاقے کا واحد ادارہ ہے جس میں  ہر مضمون کی علیحدہ علیحدہ  لیبارٹری اور سب سے بڑی لائبریری موجود ہے ہماراسٹاف بچوں پر انتھک محنت اور کوشش کر رہا ہے تا کہ ہم  آٸندہ سال اس  سے بھی اچھا رزلٹ دے کر اپنے علاقے کو ترقی کی جانب گامزن کر سکیں۔ ان شا ءاللہ




Post a Comment

Previous Post Next Post